ماہرہ خان

اداکاروں پر حملے کا جواب کون دے گا؟ ماہرہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اداکارہ حرا مانی، ڈائریکٹر نبیل قریشی اوران کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھا دیے۔ انہوں نے نبیل قریشی کی ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اداکاروں پر حملے کا جواب کون دے گا؟

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوبرو اداکارہ نے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیان میں لکھا کہ اس حملے پر یقین بھی نہیں آرہا، بتایا جائے اس کا ذمہ دار کون ہے؟

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر عملے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کیا اور اسٹاف سے بدتمیزی کی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے