شان شاہد

یوم تکریم شہداء، شان شاہد کا پاکستان کے شہداء کی بہادر ماؤں کو خراجِ تحسین

لاہور (پاک صحافت) سینئر پاکستانی اداکار شان شاہد نے یومِ تکریمِ شہداء پر پاکستان کے شہداء اور ان کی بہادر ماؤں کو ناقابل تصّور نقصان برداشت کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے’مائیں پاکستانی ہیں‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔  اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ شان شاہد نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’یہ گانا ان بہادر ماؤں کے لیے وقف کیا گیا ہے جنہوں نے ناقابل تصّور نقصان برداشت کیا‘۔  اُنہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آئیے متحد ہوکر کھڑے ہوں، کندھے سے کندھا ملا کر، ان تمام بہادر روحوں کو عظیم قربانیاں دینے کے لیے خراجِ عقیدت پیش کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے