وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ زیراعظم نے منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دی۔ ذرائع کے مطابق ‏فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات، رضابشیرتارڑ کو جاپان، ‏عاصم افتخار احمد کو فرانس، عائشہ فاروقی کو آئرلینڈ اور علی جاوید کو اٹلی میں تعینات کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف میمن ہنگری،‏ جنید یوسف ترکیہ اور آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقا تعیناتی کی منظوری دی۔ ‏آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں جبکہ ‏سلمان شریف دلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ عامر آفتاب قریشی یونان میں نئے سفیر ہوں گے جبکہ وہ ابھی ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان ہیں۔ اس کے علاوہ فوادشیر جدہ میں او آئی سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے