چیٹ جی پی ٹی

چیٹ جی پی ٹی ‘دیکھنے، سننے اور باتیں’ کرنے کے قابل ہوگیا

(پاک صحافت) اوپن اے آئی کا تیار کردہ چیٹ جی پی ٹی اب ‘دیکھنے، سننے اور باتیں’ کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ میں بڑی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، جس کے بعد صارفین موبائل پر چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے 5 آوازوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب صارفین چیٹ جی پی ٹی سے تصاویر شیئر کرکے اس کے مخصوص حصوں کا تجزیہ کرا سکتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ نئے فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو آئندہ 2 ہفتوں تک دستیاب ہوں گے۔وائس چیٹ کا آپشن آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر چیٹ جی پی ٹی کی ایپ تک محدود ہوگا جبکہ امیج پراسیسنگ کا فیچر تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ  اوپن اے آئی نے نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرایا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد اسے استعمال کر رہے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت نے دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور میٹا کو اپنے اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کرانے پر مجبور کر دیا۔ مائیکرو سافٹ نے تو چیٹ جی پی ٹی پر مبنی اے آئی سسٹمز کو لگ بھگ اپنی تمام سروسز کا حصہ بنا دیا ہے۔ اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے نئے وائس فیچر کی بدولت یہ چیٹ بوٹ رات کو کہانیاں سنانے کے بھی قابل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناسا

ناسا کا چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ

(پاک صحافت) دنیا کے ہر حصے میں اب تک 4 جی انٹرنیٹ نیٹ ورک کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے