علیزے شاہ

ہم خواتین نہ محفوظ ہیں اور نہ ہی ہم آزاد ہیں، علیزے شاہ کا مینار پاکستان واقعے پر ردعمل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ علیزے شاہ نے مینار پاکستان واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مینارِ پاکستان واقعہ اس بات کی مثال اور ثبوت ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین محفوظ نہیں۔‘

تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی اسٹور پر اداکارہ علیزے شاہ نے مینار پاکستان واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نہ تو اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور نہ ہی سڑکوں اور گلیوں میں محفوظ ہیں۔‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’نہ ہم محفوظ ہیں اور نہ ہی ہم آزاد ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے مینارِ پاکستان واقعہ پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خواتین نہ محفوظ ہیں اور نہ ہی ہم آزاد ہیں۔ انہوں نے مینار پاکستان واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں یہ سب کیا ہوا؟

یہ بھی پڑھیں

امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے