لیجنڈ اداکار

کوئی بھی رشتہ میں نے ختم نہیں کیا، دو ناکام شادیوں کے بعد جاوید شیخ کا انکشاف

(پاک صحافت) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنی ناکام شادیوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کوئی بھی رشتہ انہوں نے ختم نہیں کیا۔ حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنے کیریئر کے عروج پر دل پھینک مزاج کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے کسی بھی رشتے کو کبھی خود ختم نہیں کیا اور نہ ہی کسی رشتے کو ختم کرنے میں پہل کی۔ جااوید شیخ کے مطابق انہوں نے اپنی دونوں ناکام شادیوں کے حوالے سے کبھی کھل کر نہیں بتایا کہ کب کیا ہوا اور کس کی غلطی تھی۔

ان کے مطابق جب ایک شخص کا کسی سے رشتہ ختم ہوتا ہے تو بار بار اسے گھسیٹنا اچھا نہیں ہوتا۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ میری زندگی میں ایسے کئی موڑ آئے جب کسی نے مجھے چھوڑ دیا اور پھر وہ کچھ عرصے بعد واپس آیا اور دوبارہ رشتہ قائم کرنا چاہا، لیکن تب تک میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس شخص کو صلح کا دوسرا موقع کبھی نہیں دیا جس سے میں نے محبت کی اور وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔ شادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ اسلام میں مرد کو ایک ساتھ چار شادیوں کی اجازت ہے لیکن شادی ایک ہی کافی ہے، اگر حالات اچھے چل رہے ہیں، کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے تو پھر تو ایک شادی ہی کرنی چاہیے، دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس2024ء: اختتامی تقریب کیلئے ٹام کروز نے کتنا معاوضہ لیا؟

(پاک صحافت) پیرس اولمپکس 2024ء کی اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے والے ہالی ووڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے