پریانکا چوپڑا کا بچوں کی خواہش کا اظہار

پریانکا چوپڑا

ممبئی (پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ بالی وڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا نے بچوں کی خواہش کا اظہار کر دیا۔  حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ ’ اپنے شوہر کے ساتھ خاندان کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ اُن کے بچے ہوں‘۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شوہر، امریکی گلوکار نِک جونس کے ساتھ دیکھے خوابوں کے بارے میں بات کی ہے۔ خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر، نک جونس کے ساتھ اپنے خاندان کو آگے بڑھانے کے اپنے منصوبے کو اپنے خوابوں کا سب سے بڑا اور خوبصورت حصّہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران اُنہوں نے مزید کہا کہ’ لیکن یہ سب بھی جب ہوتا ہے، خدا کے فضل سے ہوتا ہے‘۔اداکارہ سے انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اور نک بچوں کی پرورش کو اپنے کیریئر پر ترجیح دینے کے لیے تیار ہیں؟‘ پریانکا چوپڑا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اُن دونوں کو ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے‘۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں