بھروز کمال وندی

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان کا ویانا دورہ

تھران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے بدھ کو دیر گئے ویانا کا دورہ کیا جہاں وہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تکنیکی مشاورت کے لئے گئے تھے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نے تہران اور 4+1 ممالک کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں تکنیکی مشاورت کے لئے ویانا کا دورہ کیا ہے۔ کمال وندی اس سے قبل ویانا بھی گئے تھے جہاں انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں فریقین کے درمیان “تیسائے کارج” جوہری تنصیب میں کیمروں کی تنصیب پر اتفاق کیا گیا۔

ایران پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری نے منگل کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ویانا میں ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے جاری مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پرچم

صیہونی حکومت سے امریکیوں کی نفرت میں اضافہ/55% امریکی غزہ کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہیں

پاک صحافت گیلپ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے