پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعیدکسی کی دیوانی ہیں؟ راز سے پردہ ہٹا دیا

پاکستانی ماڈل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل نوال سعید کس کی دیوانی ہیں، اس حوالے سے انہوں نے اپنا اظہار خیال کردیا، یاد رہے کہ نوال سعید نے چند سال قبل آرٹ اور موسیقی میں دلچسپی کے باعث شوبز انڈسٹری کو جوائن کیا اور اب ان کے مداحوں کی اکثریت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویب انٹرویو کے دوران جب میزبان کی جانب سے اداکارہ نوال سعید سے سوال کیا گیا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کےساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے۔ان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرلوں گی،   اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران  ادکارہ و ماڈل نوال سعید نے  ماہرہ خان کے نجی ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ اس سے بہتر کوئی لو اسٹوری نہیں ہوسکتی اس کے بعد سے مجھے لگتا ہے کہ میں ماہرہ خان کی بہت بڑی مداح ہوں‘۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ’ماہرہ کے علاوہ فوادخان کے ساتھ بھی کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں‘۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں