ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

(پاک صحافت) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قومی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ 128 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ محمد نواز 4، محمد حارث 31 اور افتخار احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ شان مسعود 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد ، شکیب الحسن ، مستفیظ الرحمٰن اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنتو نے 54 رنز بنائے، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، شکیب صفر، مصدق حسین 5، نورالحسن صفر، تسکین احمد ایک اور نسوم احمد 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے