حریم شاہ

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز ‘کا ٹریلر جاری

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی حریم شاہ کی ویب سیریز  راز کا ٹریلیر جاری ہوگیا ہے،  خیال رہے کہ یہ ٹریلر اردو فلس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کی پہلی جھلک دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی کہانی سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آئے روز سوشل میڈیا پر خبروں کی سرخی بننے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ  پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز ‘راز’ کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق  حریم شاہ کی ویب سیریز ‘راز’ کی ہدایت کاری اسد علی زید نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت رواں برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

(پاک صحافت) پاکستان نژاد بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کی والدہ 77 برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے