ٹک ٹاک گرل

شیطان نہ بنو، منافق نہ بنو، حریم شاہ کا مفتی عبدالقوی کو مشورہ

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان نہ بنو، منافق نہ بنو اور اسلام کا مذاق نہ اڑاؤ۔  خیال رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے  مفتی عبدالقوی کو یہ مشورہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔  خیال رہے کہ اسی ویڈیو کے تھوڑی دیر بعد ہی حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ ایک اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ اور مفتی قوی ڈریسنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں حریم شاہ مفتی قوی کی  بات کاٹتے ہوئے انہیں کہتی ہیں کہ  ابلیس نہ بنو، شیطان مت بنو، منافق مت بنو، اسلام کا مذاق مت اڑاؤ۔ جب کہ اس دوران مفتی قوی آئینے میں دیکھ کر اپنے بال بناتے رہتے ہیں۔ تاہم  حریم شاہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن نہیں لکھا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے