سراج الحق

جس قوم کے پاس شہادت کا جذبہ ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ جس قوم کے پاس شہادت کا جذبہ ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صرف ایک جغرافیہ نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے پاکستان کے نظریہ کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکے اس پر شرمندہ ہیں تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبر 1965 کو بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا جسے پاک فوج اور پوری پاکستانی قوم نے دندان شکن شکست دے کر یہ سبق دیا کہ وہ کبھی ایسا کرنے کا نہ سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادرفوج کے جوانوں نے کم اسلحے اور جنگی وسائل کی کمی کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑی فوج سے ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے