کراچی (پاک صحافت) گلوکار عاصم اظہر کاکہنا ہے کہ انہوں نے وقت کے ساتھ اپنی غلطیوں اور بیوقوفیوں سے سیکھا ہے۔عاصم نے مزید کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بالکل اچھا نہیں لگتا کہ آج کل والدین اپنے بچوں کو وقت دینے کے بجائے ٹیبلیٹ یا فون دے دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عاصم اظہر کا نجی ٹی وی کو دیئےگئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اُنہوں نے وقت کے ساتھ اپنی غلطیوں اور بیوقوفیوں سے سیکھا ہے۔ عاصم نے کہا کہ وہ بچپن میں بہت ہائیپر ایکٹیو اور شرارتی بچے تھے، اکثر والدین کے اوپر کولڈ ڈرنک بھی گرا دیتے لیکن اس کے باوجود فرمانبردار بچے تھے جس نے والدین کی ڈانٹ بھی کھائی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کو اکثر ہی ناقدین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے لیکن ان کی فیملی ان کے مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ رہتی ہے۔ گلوکار نے کہا کہ گھر کے دروازے سے اندر داخل ہوتے ہوئے ساری منفی باتیں بھول کر آتا ہوں، اس میں منگیتر میرب کا بھی بہت بڑا کردار ہے جو ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتی ہیں۔