ایپل کے 4 نئے اور پہلے سے زیادہ بہتر آئی فونز متعارف

(پاک صحافت) ایپل کے 4 نئے آئی فونز کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ آئی فون 15 سیریز کو کمپنی کی جانب سے ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔ یہ سیریز آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔ اس سال کے ماڈلز کی خاص بات نئی چارجنگ پورٹ کا اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کافی حد تک گزشتہ سال کے آئی فونز کی طرح ہی ہیں۔ مگر اس سال تمام آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہے جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی فون 15 سیریز کے تمام فونز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے ، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔ یہ 11 سال بعد پہلی بار ہے جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی گئی ہے۔ایپل کی جانب سے اس سال پرو ماڈلز کے لیے سائیلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے