معروف کورین بینڈ ‘ایسٹرو’ کے 25 سالہ گلوکار  کمرے میں مردہ حالت میں پائےگئے

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے مقبول بینڈ ایسٹرو کے رکن 25 سالہ مون بن 19 اپریل کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کی تصدیق ایسٹرو کی میوزک لیبل کمپنی فنتاگیو نے کی ہے۔ فنتاگیو  کی جانب سے جمعرات کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مون بن کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا اور گلوکار کی اچانک موت پر غم کا اظہار کیا گیا، البتہ کمپنی نے فی الحال موت کی وجہ نہیں بتائی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کورین نیوز ایجنسی یونہاپ نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مون بن بدھ کی شب دارالحکومت سول میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، جن کی لاش سب سے پہلے ان کے منیجر نے دیکھی۔ منیجر کی جانب سے مسلسل فون کالز  کرنے کے بعد جواب موصول نہ ہونے پر مون بن کے گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ گلوکار چل بسے ہیں، تاہم اب ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ کے پاپ گلوکار کی اچانک موت کے سبب دنیا بھر میں موجود ان کے مداح غم سے نڈھال ہیں جب کہ ٹوئٹر پر مون بن کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ 2016 میں مون بن’ایسٹرو’ کا حصہ بنے تھے جس کے کُل ارکان کی تعداد چھ تھی، انہوں نے  ‘اسپرنگ اپ ‘ البم سے ڈیبیو کیا تھا۔مون بن کی پیدائش 26 جنوری 1998 کو جنوبی کوریا میں ہوئی تھی، جو  گلوکاری، اداکاری، رقص اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

علی سفینہ پاکستان کے بارے میں مایوس کن باتیں سن سن کر پریشان

(پاک صحافت) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی سفینہ کا کہنا ہے کہ آج کل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے