جنرل عاصم منیر

عاصم منیر کو آرمی چیف، ساحر شمشاد کو سی جے سی ایس سی مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور ساحر شمشاد کی تقرری سے متعلق سمری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ھے۔ اب عمران خان کا امتحان ھے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ھے یا متنازع۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پر۔ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ھے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے