شیری رحمان

ماحولیاتی تبدلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی فنانسنگ ضروری ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر  ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی فنانسنگ  ضروری ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے موثر  اقدامات  کرنے ہوں گے، کاپ 26 کانفرنس  کے  مثبت اہداف سامنے آئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر  ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات  سے بچاؤ کے لیے ترقی پذیر ممالک  کی  مالی معاونت  کی  جائے۔ انہوں نے کہا کہ  ترقی یافتہ ممالک  کو  اپنے اخراج میں نمایاں کمی کرنی چاہیے، گلوبل نیٹ زیرو کی منتقلی میں ترقی یافتہ ممالک کو آگے بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید  کہا کہ گلاسگو کاپ 26 کانفرنس میں  معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، جغرافیائی نمائندگی میں مستقل عدم توازن  دور کرنے کی ضرورت ہے۔ یواین  ماحولیاتی  پروگرام میں گلوبل ساؤتھ کی کم نمائندگی کو دور کرنا چاہیے، مالی معاونت کے بغیر  پائیدار ترقی اور پیرس معاہدے کے اہداف  حاصل نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے