عامر خان

محبت کے معاملے میں عامر خان کو 3 لڑکیوں نے ریجیکٹ کیا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان کو محبت کے معاملے میں تین لڑکیوں نے رجیکٹ کیا،  لیکن چوتھی بار ایک ایسی لڑکی بھی ملے جس نے عامر خان کو پسند کر ہی لیا۔  یاد رہے  کہ عامر خان کی  کرن راؤ سے شادی کو 15 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم ماضی میں ایک ایسا وقت بھی گزر چکا ہے جب عامر خان محبت کے معاملے میں خود کو خاصا بدقسمت تصور کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جب پہلی بار محبت ہوئی اس وقت ان کی عمر 10 سے 11 سال تھی، یہ محبت خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ اس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے لیکن شرمیلے ہونے کے باعث ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے کہا کہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جا چکا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کیا۔ خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی پہلی شادی ان کی پڑوسی رینا دتہ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا بھی ہیں تاہم شادی کے 16 سال بعد عامر اور رینا کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان

ماہرہ خان کی اصل عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے خود انکشاف کردیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے