فواد چوہدری

نواز شریف بانی ایم کیو ایم کی طرح بننا چاہتے ہیں، لیکن ان کا انجام بھی یاد رکھیں، فواد چوہدری نے خبردار کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف بھی بانی ایم کیو ایم کی طرح بننا چاہتے ہیں، لیکن وہ ان کا انجام بھی یاد رکھیں۔  وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  نوازشریف اور بانی ایم کیوایم 1985 کے الیکشن کا تحفہ ہیں یہ سیاسی لوگ نہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کے خلاف بات کریں، ہم غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے جاوید لطیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کے بیان پرتحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے احتجاج کا اعلان کیا ہے، ان کے بیان پر ہرپاکستانی کا دل دکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف شطرنج کا مہرہ ہے، اصل سوچ ان کی ہے جوبانی ایم کیوایم بننا چاہتے ہیں، نوازشریف بانی ایم کیو ایم کی طرح بننا چاہتے ہیں لیکن ان کا انجام یاد رکھیں، بانی ایم کیوایم اور نوازشریف بھی لندن سے واپس نہیں آسکتے جب کہ مریم نوا زبھی لندن جانا چاہتی ہیں مگران کو جانے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم وفاقی جماعت ہیں اور ہمارا دل بھی بڑا ہے، ہم پارلیمانی اصلاحات پر بات کرنے اور آگے بڑھنے کو بھی تیار ہیں لیکن ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے ساتھ کیسزپرکوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہم ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو جیلوں میں نہیں بھیجنا چاہتے، آپ پلی بارگین کریں پھر چاہیں لندن یا سوئٹرزلینڈ میں رہیں ہماری جان چھوڑیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے