فلم

اداکار فرحان اختر کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے  نامور لکھاری اور شاعر جاوید اختر کے صاحبزداے فرحان اختر کی نئی فلم ’’ طوفان‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں ان کے ممبئی کی گلیوں کے ٹپوری سے عالمی شہرت یافتہ باکسر بننے کی کہانی بتائی گئی ہے جس میں نامور اداکار پریش راول ان کے کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اداکارہ مسنال ٹھاکر بھی فلم کا حصہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف لکھاری جاوید اختر کے صاحب زادے ہدایت کار واداکار فرحان اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ مجھے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ یہ ایک محبت کی انہونی داستان ہے جو میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں، اس فلم میں ہمارا پیار، جذبہ اور جنون شامل ہے۔

واضح رہے کہ راکیش اوم پرکاش مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’طوفان‘‘ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ بھاری میڈیا کے مطابق فرحان اختر کی نئی فلم طوفان 21 مئی کو پرائم ویڈیوز پر ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ فرحان اختر اور راکیشن اوم پرکاش کی جوڑی ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ جیسی کامیاب فلم بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے