کراچی (پا ک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مایا علی کی رات گئے گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ مایا علی نا صرف ایک ذہین اور قابل اداکارہ ہیں بلکہ اچھی کرکٹ بھی کھیل لیتی ہیں جس کا اندازہ ان کے حالیہ ویڈیو کلپ سے لگایا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی نے اب بلا سنبھال لیا۔ اداکارہ کی دیر رات کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف اسپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹ کھیلنے کے دوران اداکارہ مایا علی کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔ مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کروا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں۔