عمران عباس کی مدینہ منورہ میں حاضری، نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکار عمران عباس کی مسجد نبویؐ کے صحن سے نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے گزشتہ دنوں اداکار عمران عباس نے اپنے پہلے عمرے کے حوالے سے خبر دی اور تصاویر شیئر کی۔

تٖفصیلات کے مطابق تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’احرام میں پہلی تصویر‘۔تاہم اب انہوں نے مسجد نبوی کے صحن میں بیٹھ کر اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران عباس مقبول نعت ’ کھلا ہے سبھی کے لیے باب رحمت ’ کو اپنے انداز میں پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں اسی نعت کا ایک شعر تحریر کیا ہے کہ ’یہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی‘۔

یہ بھی پڑھیں

کارتک آریان

اب تو بالی ووڈ میں ہر کوئی آؤٹ سائیڈر بننا چاہتا ہے، کارتیک آریان

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار کارتیک آریان کو اپنے کامیاب فلمی کیریئر کےلیے طویل راستہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے