مولانا فضل الرحمن

عمران خان نہ صادق تھا اور نہ ہی امین تھا۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ صادق تھا اور نہ ہی امین تھا بلکہ وہ ایک ماہر چور تھا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی، عمران خان کی نااہلی کے بعد کی صورتِحال اور متوقع لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج بدتہذیبی کا ماسٹر مائنڈ انجام کو پہنچا ہے، آج ثابت ہوا کہ وہ صادق تھا نہ امین تھا۔ پاکستان کا ایک بہروپیے سے واسطہ پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے جبکہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے