مفتاح اسماعیل

اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے سیمینارز شروع کررہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے ملک بھر میں سیمینارز کریں گے۔ ہر سال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، 75 سال بعد بھی ہمارے آدھے بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ 40 فیصد بچے اسٹنٹڈ گروتھ سے متاثر ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ 18 فیصد بچے ضائع ہوجاتے ہیں اور 28 فیصد کم وزن ہوتے ہیں۔ 8 کروڑ لوگ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، زیادہ تر آبادی زندگی بچانے والی سرجری کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو مل بیٹھ کر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، 21 جنوری کو ہمارا پہلا سیمینار اس اتفاق رائے کی طرف ایک قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے