ممبئی (پاک صحافت) معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں یہ خدشہ تھا کہ وہ اداکار نہیں بن پائیں گے۔ شاہد کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلمی کیریئر کے آغاز میں سامنے آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکار بننے کے لئے کتنا اسٹرگل کیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد کپور نے اس انٹرویو کے دوران کہا کہ’ لوگ شاید یہ سوچتے ہیں کہ اُن کے لیے اداکار بننا آسان تھا کیونکہ ان کے والدین پنکج کپور اور نیلیما عظیم دونوں ہی اداکار تھے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا‘۔اُنہوں نے بتایا کہ’جب اُنہوں نے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔
واضح رہے کہ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہیں کبھی لگا ہی نہیں تھا کہ وہ اداکار بن سکیں گے کیونکہ اکثر لوگوں کو تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔ شاہد کپور نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اور وہ ممبئی میں رہتے ہی نہیں تھے وہ یہاں بہت دیر بعد آئے تھے‘۔