ماہرہ خان

سپر اسٹار ماہرہ خان کا شادی کی افواہوں پر ردعمل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے شادی سے متعلق چلنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ خفیہ طور پر  شادی کرتیں تو اپنے مداحوں کو اس خبر سے متعلق ضرور آگاہ کرتیں۔ خیال رہے کہ سپر اسٹار ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ نے کیمرے کے سامنے اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھوں میں کوئی انگوٹھی نہیں ہے ، ان کی منگنی تک نہیں ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں انہوں نے اپنے بارے میں پھیلی ہوئی چند خبروں پر وضاحت دی ہے۔ اس انٹر ویو میں ماہرہ نے اپنے’خفیہ طور پر شادی شدہ‘ہونے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  ایسا ہوسکتا ہے کہ وہ شادی کریں اور ان کے مداحوں کو اس بارے میں پتہ نہ ہو؟ اداکارہ نے ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کےساتھ فلم سائن کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ یہ خبر لیک ہونے پر ٹام کروز سے معذرت کرتی ہیں ۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران ماہرہ خان مزید کہا کہ انہوں نے اس خبر کو کافی عرصے تک چھپانے کی کوشش کی ، لیکن انہیں یقین ہے کہ ٹام کروز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پر جوش ہیں اور ان کی ٹیم نے اس خبر کو لیک کیا ہے ۔ ماہرہ نے اپنی ناک کی سرجری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیمرہ مین سے کہا کہ کیمرہ پر میری ناک پر زوم کرکے دِکھائیں کوئی سرجری نہیں کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے