دہشتگرد

مقدس ہستیوں، قرآن پاک کی شان میں گستاخیوں پر مبنی ویب سائٹس چلانیوالے گرفتار

کراچی (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائیوں کے دوران مقدس ترین ہستیوں اور قرآن پاک کی شان میں گستاخیوں پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملعون ملزمان کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان اللّٰہ تعالیٰ، رسول پاک، امہات المومنین، صحابہ کرام اور اہلبیت کے حوالے سے گستاخانہ مواد شیئر کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ گستاخیوں کے لیے مختلف ویب سائٹس، فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس استعمال کیے جا رہے تھے، ملزمان نے فیس بک پر مختلف خواتین اور دیگر ناموں سے اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ ملزمان ان اکاؤنٹس پر گستاخانہ مواد پر مبنی مختلف اسکیچز، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے، ان اکاونٹس پر گستاخیوں کے حوالے سے مختلف بیانیے بھی اپ لوڈ کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں محمد عدنان، جنید خان، محمد بابر وغیرہ شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاریاں مختلف شکایات پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے