28 C
Pakistan
جمعرات, جون 24, 2021

راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران راہگیر کو کھری کھری سنادی

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی متنازع اداکارہ و معروماڈل راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران ایک راہگیر کو کھری کھری سنادی۔ خیال رہے کہ اداکارہ  ماڈل راکھی ساونت کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک حالیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے  جس میں دوران گفتگو اداکارہ راہگیر پر غصے کا اظہار کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اداکارہ اشارہ کرتے ہوئے آف کیمرہ راہگیر سے مخاطب ہوکر انھیں وہاں سے جانے کا کہہ رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ‘انکل آپ جاؤ نا میں انٹرویو دے رہی ہوں آپ کیوں دیکھ رہے ہو لڑکی نہیں دیکھی کیا’؟

واضح رہے کہ اس کے بعد ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہگیر کی بائیک کی آواز پر راکھی انھیں محتاط رہنے کا مشورہ دیتی دکھائی دے رہی ہیں، راکھی کا کہنا تھا کہ دیکھو حادثہ ہوجائے گا اُدھر دیکھو مجھے مت دیکھو۔ جس پر راہگیر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کو تو بندہ دیکھ کر ویسے ہی مرجائے گا۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

9 − 3 =

Latest Articles