ماروہ حسین

خوبرو اداکارہ ماورہ حسین کی خوبصورتی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول  خوبرو اداکارہ ماورہ حسین کی خوبصورتی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔ خیال رہے کہ ماورہ حسین کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پیچ کلر کی میکسی میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان تصاویر پر ماورہ حسین کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ماورہ حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ  سیاہ لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔ یاد رہے کہ ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنکج ترپاٹھی نے مرزا پور 3 کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی مشہور ترین کرائم ڈرامہ سیریز ’مرزا پور‘ یکے بعد دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے