اسلم غوری

عمران نیازی اداروں اور آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مشن پر تھے، اسلم غوری

اسلام آ باد (پاک صحافت)  جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ  عمران نیازی اداروں اور آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مشن پر تھے، عمران نیازی کا اداروں کو نقصان پہنچانے کا مشن بھی ناکام بنائیں گے، آئین اور قانون کی عملداری اولین ہدف، ہر ادارہ اپنی آئینی حدود کے اندر کام کرے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے جاری بیان میں کہا کہ نیازی اب سیاستدانوں کے بجائے اداروں پر الزامات لگائیں گے، آئین اور قانون کا راستہ اختیار کیا گیا، عمران کا جانا طے تھا، عمران نیازی کو مزید اقتدار کی مہلت دی جاتی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے  ہوجاتا۔

واضح رہے کہ اسلم غوری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اپوزیشن کے اقدامات آئین کے تقاضوں کے عین مطابق تھے، نئی نسل کو مزید بگاڑنے کے لئے کئے جانے والوں جلسوں، ناچ گانوں کا بھی بھر پور جواب دیں گے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کو ایسے بد اخلاق شخص کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے