بھارتی اداکار

بالی وڈ کے سینئر اداکار کورونا وائرس کے باعث چل بسے

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے سینئر اداکار  کشور نندلاسکر کورونا وائرس کے باعث چل بسے،  انقال کے وقت ان کی عمر 81 برس تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 81 سالہ اداکار کو دو ہفتے قبل کورونا وائرس ہوا تھا  جس کے بعد ان کی حالت بگڑتی گئی اور آج وہ انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ اداکار کشور نندلاسکر نے متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان میں واستو، سنگھم، جس دیش میں گنگا رہتا ہے، سمبا وغیرہ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے اداکار گوندا کے ساتھ بھی کام کیا،اور مداحوں کی جانب سے  وہ فلم بہت ہی سراہی گئی تھی۔

واضح رہے کہ  فلم واستو میں بھی ان کے کردار کو کافی پذیرائی ملی تھی جبکہ گووندا کے ساتھ فلم ‘جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میں انہوں نے ’سناٹا‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ادکار کشور نند لاسکر کورونا کے باعث آج انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے