امیرمقام

سوات کے عوام نے عمران کو مسترد کر دیا، جلسہ فلاپ شو تھا، امیر مقام

پشاور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے سوات جلسے کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام نے عمران کو مسترد کر دیا، جلسہ فلاپ شو تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلسوں میں شرکت کر کےالیکشن کمیشن کے احکامات کو پاؤں تلے روند رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم  عمران خان کے سوات جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام نے عمران کو مسترد کر دیا، جلسہ فلاپ شو تھا۔ ان کاکہنا ہے کہ عوام کو سمجھ آچکی ہے کہ ملک کے مسائل کا حل صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔

واضح رہے کہ امیر مقام نے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ اور درجن وزیروں نے آدھے گراؤنڈ میں بمشکل پانچ ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کیے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اقتدار میں نہیں رہیں گے اور انشاء اللہ پاکستان رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے