ایسے لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں جو آپ کو تکلیف دیں، ہانیہ عامر

ہانیہ عامر

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل  ہانیہ عامر نے مداحوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں جو آپ کو تکلیف دیں اور اُن کے ساتھ رہیں جو آپ کے ساتھ اچھے ہیں اور آپ کو خوشی دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے اردگرد بہت زیادہ شور ہے جس کی وجہ سے ہماری نظر اُن چیزوں اور لوگوں کی طرف سے ہٹ جاتی ہے جن کے لیے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’ہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی ہے اور ان لوگوں کے لیے فریاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ ’بعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو صرف اس وجہ سے سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر کسی سوال یا فائدے کے کسی بھی وقت، ہماری مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ان لوگوں کی تعریف کریں جو آپ کو خوشی دیتے ہیں،  ان مہربان روحوں کی تعریف کریں جو صرف آپ کے لیے بھلائی چاہتے ہیں، وہ جو بدلے میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتے۔‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جن کے ساتھ آپ خاموشی سے بیٹھ سکتے ہیں، رات کے کسی بھی وقت بات چیت کرسکتے ہیں۔‘

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں