شہباز شریف

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقر پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اہم بیان

لاہور (پاک صحافت) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انسانی حقوق کے یواین کے اداروں اور عالمی تنظیموں کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر فلسطین اور کشمیرکے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالم گیر اعلامیہ کو منظور ہوئے 73 سال گزر گئے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم وعدوں کے ایفا ہونے کے منتظر ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ لفاظی سے نہیں بلکہ عدل وانصاف کے بے لاگ نفاذ سے ہی ممکن ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو سوچنا ہوگا کہ انسانی حقوق کے عالم گیر اعلامیہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والی ریاستیں کیوں احتساب سے مستثنٰی ہیں۔ شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اقوام عالم کو انسانی حقوق کے دنیا میں یکساں نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اجتماعی دانش بروئے کار لانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے