اداکارہ میرب

اداکارہ میرب علی کا اپنی منگنی سے متعلق اُڑنے والی افواہوں پر ردعمل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی منگنی سے متعلق اُڑنے والی افواہوں پر اپنا ردِعمل دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ میرب علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ منگنی کے بعد ایک وائرل اسکرین شاٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ختلف پیجز پر وائرل اس اسکرین شاٹ کے مطابق عاصم اظہر سے میرب علی کی منگنی گزشتہ سال 27 جولائی کو ہوئی تھی۔ تاہم، میرب علی نے اس اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ اداکارہ نے اس حوالے سے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’برائے مہربانی، ان کی منگنی کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے اور خاص طور پر ان کی خوشی میں شامل ہونے اور خوش ہونے کے لیے کسی دوسرے انسان کو نیچا دِکھانے سے گریز کریں‘۔

واضح رہے کہ میرب علی نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے، ان کی دعاؤں اور حمایت کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اور اداکارہ میرب علی کی منگنی سے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے