ادکارہ مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ ممبران کو جوکروں اور جانوروں سے بدتر قرار دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مریم نفیس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعے پرانتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ ممبران کو جوکروں اور جانوروں سے بھی بدتر قرار دے دیا۔  خیال رہے کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکاروں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیاستدانوں کو جانوروں اور جوکروں سے بھی بدتر کہا ہے۔ خیال رہے کہ سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نفیس نے کہا کہ جو کتابیں اچھال اچھال کر پھینکی جارہی تھیں ان پر پاکستان لکھا تھا۔

واض رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے قائداعظم محمد علی جناح سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ایک ہولناک قوم ہیں جو آپ کے دیے ہوئے تحفے (پاکستان) کو یوں برباد کررہے ہیں’۔ آخر میں اداکارہ نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ ممبران کو جوکروں اور جانوروں سے بدتر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

نصیر الدین شاہ

بالی ووڈ فلموں سے کورین فلمیں بہتر ہیں، نصیر الدین شاہ

(پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے