حمزہ شہباز

عمران خان نےکہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان  نے کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، آخر میں آئی ایم ایف کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر سخت شرائط سے قرضہ لے کر آئے۔

تفصیلات کے مطابق  حمزہ شہباز نے جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین سالوں میں تین وزیر خزانہ بنائے، یہ لوگ آئی ایم ایف کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔ حکومت ایک طرف کہتی ہے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، دوسری جانب کہتے ہیں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جائے گی، بجٹ کے دوسرے روز ہی پٹرول مہنگا ہوا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  حکومت کوتین سال ہونے کو آئے ہیں، سنا تھا 90 دن میں سب ٹھیک کرلیں گے۔ اب حق بنتا ہے تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈیٹا عوام کے سامنے پیش کروں گا، پھر عوام فیصلہ کریں گے کہ  کار کردگی کیسی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے