سراج الحق

بے روزگاری اور مہنگائی کے سیلاب نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی کے سیلاب نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، حکومتی جھوٹ کے برعکس بے روزگاری کی شرح سولہ فیصد تک پہنچ چکی ہے، سراج الحق کا کہنا ہے کہ اب  حکمران بے بسی کی حالت میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں مگر انھیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سوا دوارب ڈالر کراس کرگیا ہے۔ سراج الحق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مافیاز کی لڑائی میں عوام رُل گئے،ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ایلیٹ نے معیشت کی گاڑی کو بیک گیئر پر ڈالا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ پیٹرول پر ٹیکسز نہ لینے اور مہنگائی کی شرح خطے کے دیگر ممالک سے کم ہونے کے حکومتی دعوؤں میں بھی کوئی صداقت نہیں، اشرافیہ کو عوام کی حالت زار کا کبھی ادراک نہیں ہوا، زمینی حقائق کے برعکس ڈھٹائی سے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیائے خوردونوش، پیٹرول، سی این جی، ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے