اداکارہ فریال محمود شوہر سے علیحدگی پر انتہائی خوش

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد انتہائی خوش ہیں اور اچھی زندگی گزار رہی ہیں۔ فریال محومد نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہوا، میں اس کی تفصیلات کبھی نہیں بتانا چاہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق فریال محمود اور دانیال راحیل کی طلاق کے حوالے سے کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے رشتے کے بارے میں بات کر لی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے سابق شوہر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنے سابق شوہر اور اس کے خاندان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے  کہ اداکارہ  نے یہ  بھی کہا کہ یہ ہماری ذاتی زندگی ہے اس کے بارے میں بے معنی باتیں نہ کریں۔ اداکارہ فریال نے مزید کہا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں طلاق کے بعد کیسے برداشت کر رہی ہوں لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتیں اور سوالات تو اس سوال پر صرف میں یہ ہی کہوں گی کہ میں بہت خوش اور دوبارہ فلحال شادی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں