وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب سے جے یو آئی ف کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے جمعیت علمائے اسلام ف کے اعلی سطحی وفد نے مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی عمومی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

جے یو آئی ف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مذہبی رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ معاشرے میں عدم تشدد کے کلچر کے فروغ کے لئے علما کی اہمیت مسلمہ ہے۔ جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری نے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب عوامی بجٹ پیش کرنے پر سراہا۔ ملاقات میں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا امجد خان اور صوبائی صدر مولانا عتیق الرحمن بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے