صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے اداکاری میں نام کمانے کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھ دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صبا قمر نے اداکاری میں خوب نام کمانے کے بعد اب گلوکاری  میں بھی قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا۔  خیال رہے کہ انہوں نے اپنی گلوکاری کی دنیا میں انٹری کا عندیہ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ سوچ رہی ہوں کہ ایک ریپ گانا ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے آلۂ موسیقی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کیا آپ نئے گانے کے لیے تیار ہیں؟ صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ سوچ رہی ہوں ایک ریپ گانا ہوجائے ۔ واضح رہے کہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے