مفتاح اسماعیل، مریم نواز

مفتاح اسماعیل کی کمپیئن چلانے مریم نواز خود کراچی جائیں گی

لاہور (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لئے الیکشن مہم چلانے کے لئے مریم نواز نے خود کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ تین روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم چلانے کے لئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے خود حلقے میں کمپیئن چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ چوبیس اپریل کو تین روزہ دورے پر لاہور سے کراچی روانہ ہوں گی۔

کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز کو ریلی کے ہمراہ اندرون شہر لے جایا جائے گا۔ اپنے تین روزہ دورے کے دوران وہ کراچی میں ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔ مریم نواز کے دورہ کراچی کے لیے مسلم لیگ نون نے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ جبکہ پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں ان کا یہ پہلا شو آف پاور ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے