ثمینہ پیرزادہ

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر غم و غصے کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سینئر ادکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پرشدید غم و غصہ  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غزہ میں تشدد بند کیا جائے۔‘ انہوں نے اسلام کی تاریخی فتوحات کی جانب توجہ دلاتے ہوئےلکھا کہ ’ تاریخ سے سبق سیکھیں اورفلسطین کو آزاد کردیں ۔‘

تفصیلات کے مطابق ملک کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نےمائیکرو بلاگنگ مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین میں گیارہ روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’انسانیت کو دہشت گردی سے باز رکھیں۔ لوگوں کو مزید نوآبادکاری نہیں کرنی ہے ۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گیارہ روز تک فلسطینیوں پر مسلسل جاری رہنے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ سے سبق سیکھیں اورفلسطین کو آزاد کردیں ۔ خیال رہے کہ 11 دن اسرائیلی جارحیت کے دوران 232 فلسطینی شہید ، 1900سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے