نائب صدر ن لیگ

ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں نہ آئین ہے نہ انصاف ہے، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ  ہم جس ملک میں رہ رہے ہیں وہاں نہ کوئی آئین ہے اور نہ ہی انصاف ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  بغیر تیاری کے حکومت میں آکر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ چور چور کہنے والاعمران خان خود چور نکلاہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، کہتی ہیں کہ  مہنگائی میں الیکشن کمیشن  بھی حکومت کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا فراڈ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس ہے۔

واضح رہے کہ جلسے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک اسکروٹنی کمیٹی بنائی جس کا کام تھا تحقیقات کرکے عوام کے سامنے حقائق پیش کیے جائیں لیکن الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا نتیجہ عوام کے سامنے رکھنے کے بجائے عمران خان کے تابعدار بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے