پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے متعدد سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں اڑا دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیتی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع خوشاب سے سابق ایم پی اے ملک سانول اعوان، سابقہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 93 ملک مظہر اعوان، سابق امیدوار پی پی 82 ملک اظہر اعوان اور ممتاز سیاسی شخصیت جاوید اقبال اعوان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے خوشاب کی اہم سیاسی شخصیات کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک سیاسی تربیت گاہ کا درجہ رکھتی ہے، ملک بھر سے پارلیمانی سیاسی رہنما رابطے میں ہیں، جو مناسب وقت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کریں گے پنجاب میں آئندہ پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہوگی، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب سے سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار ہے۔

سیکرٹری جنرل پی پی پی نے کہا ہے کہ خلفشاری انتشاری گروہ کا خاتمہ قریب ہے باشعور شہری بداخلاق بدزبانی اور جعلی جھوٹے بیانئے مسترد کررہے ہیں، آئندہ انتخابات میں عوام دشمن ٹولے کی گمنامی نوشتہ دیوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے