پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ

پی ڈی ایم کے 5 فروری کے جسلے کا مقام تبدیل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پانچ فروری کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ہے،  پی ڈی ایم کے مطابق اب جلسہ راولپنڈی کے بجائے مظفر آباد  کیا جائے گا،  جہاں ان سے اظہار یکجہتی کے لئے پنڈال سجایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کا مقام پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنماؤں کی درخواست پر تبدیل کا گیا ہے۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق  وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں یوم یکجہتی کشمیر پنڈی کی بجائے کشمیریوں کے ساتھ منانے کی تجویز دی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔  دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن بچاؤ ایجنڈے پر کیا جانے والا جلسہ کشمیر کاز سے جوڑنا شرمناک ہے۔ انہوں نے تمام اپوزیشن سے سوال کیا کہ جب نااہلوں کی حکومت تھی تب انہیں کشمیر کیوں یاد نہ آیا؟ اپنے دور میں بھارت کی گود میں بیٹھ کر ذاتی فائدے حاصل کرنے والے کشمیر کو پسسِ پُشت ڈال چکے تھے۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے نون لیگ کو پرانا وقت یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا میں لابنگ کر رہا تھا اور میاں صاحب وزارت خارجہ جیب میں رکھ کر بھارتی بیانیے کی راہ ہموار کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مولا فضل الرحمن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مولانا کو یکجتی منانے کا بھوت سوار ہے جب چیئرمین تھے تب کشمیر اُنکے لیے مذاق تھا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملکی سالمیت کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھانے والوں کو کبھی قوم معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے