پی ڈی ایم رہنما

فضل الرحمان کی بلاول سے ملاقات، سیاسی صورتحال پرمشاورت

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں پی پی پی کے جمیل سومرو، ناصرشاہ، سعید غنی اور جے یو آئی کے راشد سومرو بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں لانگ مارچ  اور سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ یاد رہے کہ  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 26 مارچ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا نے مریم نواز سے ان کی بیٹی مہرالنساء کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جس کے باعث مریم نواز نے حیدرآباد کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے