اداکارہ

اداکارہ سومی علی کو ایک بار پھر سلمان خان کی یاد ستانے لگی

میامی (پاک صحافت) پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی یاد آنے پر پرانی یادیں شیئر کردیں۔ سابقہ اداکارہ نےایک بار پھر  اپنے اور سلمان خان کے حوالے سے یادیں شیئر کرتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 1991 میں 16 سال کی تھی تو سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھی تھی اور اسی وقت طے کرلیا تھا کہ مجھے بھارت جانا ہے اور سلمان خان سے شادی کرنی ہے۔ سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سالوں سے سلمان خان سے بات نہیں کی ہے لیکن میں نے سلمان کے ساتھ رہتے ہوئے سیکھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سومی علی 1976 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد خاندان کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئیں تھیں۔ اداکارہ نے 16 سال کی عمر میں ہی فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت گئیں تھیں اور مختصر فلمی کیرئیر رہا۔ سومی علی اور سلمان خان کے درمیان بھی معاشقے کی خبریں رہیں تاہم یہ تعلق زیادہ عرصہ نہیں چل سکا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہوکر واپس امریکا چلی گئیں تھیں۔ اداکارہ کا کہنا  تھا کہ سلمان خان کا احترام کرتی ہوں اور ان کی والدہ سلمیٰ خان سے بھی ملاقات کرچکی ہوں ، ان سے ملاقات 2 سال قبل امریکا میں ہی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سومی علی نے سلمان خان سے شادی  کی خواہش کا ذکر والدہ سے کیا تو انہوں نے ڈانٹ کر کمرے میں بھیج دیا لیکن والد سے بھارت میں تاج محل دیکھنے جانے کی اجازت لی اورپھر امریکی شہر میامی سے پاکستان پہنچی جہاں ایک ہفتہ گزار کر بھارت گئی تھی۔ سومی علی کا کہناتھاکہ بھارت میں تاج محل ہوٹل میں رہتی تھی جس پر سب مذاق اڑاتے تھے، میرا مقصد فلمی کیرئیر بنانا نہیں تھا بلکہ میں سلمان کے ساتھ شادی کرنے بھارت گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے