سراج الحق

ظلم، جبر اور کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ سراج الحق

راولپنڈی (پاک صحافت) سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے ظلم، جبر اور کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو ایک نیا سسٹم اور نظام دینا جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ تہتر سالوں سے ملک پر صرف چند خاندان ہی حکومت کررہے ہیں جس کا مقصد ملکی وسائل کو لوٹنا ہے۔ یہ لوگ عوام کو مختلف مسلکی، لسانی اور علاقائی تقسیم بندی میں الجھا کر خود ملک لوٹنے میں مصروف ہیں۔ اب پاکستانی عوام کو ہوش میں آنا چاہئے تاکہ اپنی تقدیر کا فیصلہ اپنے ہاتھوں سے لکھا جاسکے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ گزشتہ ڈھائی سال میں ادویات کی قیمتوں میں تین سو فیصد، اشیائے خوردو نوش، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں 30 سے 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لیاقت باغ سے ہی ملک کی بڑی سیاسی تحریکوں کا آغاز ہوا۔ اسی تاریخی مقام پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کو اسلام کا گہوارہ بنائیں گے اور دولت، تعصب، ظلم، تکبر کے سومناتوں کو پاش پاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے